صفحہ 1 - اباجان کے ہاں ( از سید تفسیراحمد)

اباجان کے ہاں ►◄ صفحہ 2


اباجان کے ہاں ترمیم

ماں نے کہا”۔ انسانیت کے سینکڑوں اصول ہیں۔اور تمارے ابو تمہیں باترتیب اور رواجی طریقہ سے بتا رہے ہیں۔

اسلئے تم سقراط کے اہم سوالات کا جائزہ لے رہے ہو۔“

“ لیکن اخلاقی محبت کی تاثیر اور اچھائی کے بارے میں۔

میں نے اور ابو نے تمہیں اور سعدیہ کو پہلے دن سے سیکھانا شروع کیاتھا”۔

ماں نے اپنا جواب مکمل کیا۔

مگر امی محبت میں تمام اچھائیاں کیسے سما سکتی ہیں؟“

محبت کیا ہے؟ " سعدیہ نے ماں سے پوچھا۔

ماں نے کہا ۔" اخلاقی محبت، اللہ کی تمام مخلوقات کیلئے تمارے دل میں

ایک گہرا ناقابلِ بیان جذبہ، رشتہ اور تعلق، شفقت ، بے قراری اور پرواہ کرنے کا نام ہے۔یہ ایک رشتہ ہے جو کہ مقناطیسی لگاؤ اوربنیادی

یکجائی سے پیدا ہوتاہے۔

" امی ، امی ۔سعدیہ چلائ۔ میں نے تو ایک سیدھا سا سوال کیا تھا”۔


اباجان کے ہاں ►◄ صفحہ 2