انڈا گرتے ہی بچہ بولنے لگا
گزشتہ صفحہ: باری کے بخار کی تعریف
ملا صاحب ایک دن پل پر کھڑے دریا کی سیر میں مصروف تھے کہ ان کے پاس سے ایک میانہ گزرا جس میں کوئی طوائف بیٹھی تھی۔ اور مقابہ اس کے سامنے رکھا تھا۔ اتفاقاً وہ ان کے پاس ہی گر پڑا۔ یہ قہقہہ مار کر ہنسے اور اپنے دوست سے جو ان کے پہلو میں کھڑا تھا، کہنے لگے دیکھو میانے سے انڈا گرا۔ یہ سن کر طوائف نے کہا، ہاں صاحب، آپ کا فرمانا بجا ہے، مگر زمانے کا انقلاب بھی دیکھو کہ انڈا گرتے ہی بچہ نکل کر آواز بھی دینے لگ گیا۔ ملا صاحب خفیف ہو کر رہ گئے۔
اگلا صفحہ: عاشق اور خدا کی یاد
رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ