زمرہ:ردیف ظ
ردیف ظ
dewan mansoor afaq
ترمیمmansoor afaq poetry
غزل
راکھ ہوئے ارمان ، خداحافظ
پیارے پاکستان! خداحافظ
ایک بجا ہے رات کے چہرے پر
اچھا ، میری جان! خدا حافظ
رخت ِ سفر میں باندھ نہیں سکتا
تتلی اور گلدان! خداحافظ
جوشِ قدح سے آنکھیں بھرلی ہیں
اشکوں کے طوفان! خداحافظ
رات کا خالی شہر بلاتا ہے
دہکے آتش دان! خداحافظ
میں کیا جانوں میں کس اور گیا
اے دل اے انجان خدا حافظ
مان نہیں سکتا میں ہجر کی فال
حافظ کے دیوان خدا حافظ
تیرا قصبہ اب میں چھوڑ چلا
ساونت پوش مکان خدا حافظ
کالی رات سے میں مانوس ہوا
سورج کے امکان خدا حافظ
رات شرابی ہوتی جاتی ہے
اے میرے وجدان خداحافظ
میں ہوں شہر سخن کا آوارہ
علم و قلم کی شان خدا حافظ
خود کو مان لیا پہچان لیا
اے چشمِ حیران خداحافظ
دل منصور چراغِ طور ہوا
موسیٰ کے ارمان خدا حافظ
دیوان منصور آفاق
اس زمرہ میں ابھی کوئی صفحہ یا میڈیا موجود نہیں ہے۔