صحت کی دستک/زچگی کی صفائیاں
- ہاتھوں کی صفائی (دائی یا زچگی کروانے والے کےلیے ):۔
- ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ
- ناخن کاٹیں اور ناخن کے اندر سے میل صاف کریں۔
- انگوٹھیاں اور چوڑیاں اتاردیں۔
- اپنی کہنیوں تک بازؤں پر پانی ڈالیں
- ہاتھ دھونے کےلیے صابن استعمال کریں۔
- ہاتھوں کو رگڑ کر صاف کریں خاص طور پر انگلیوں کے درمیان میں اور ناخنوں کے گرد ۔
- ہاتھوں کو اچھی طرح صاف پانی سے دھوئیں۔
- انگلیوں کو سیدھا رکھتے ہوئے ہاتھوں اور بازؤں کو اوپر کی طرف اٹھالیں تاکہ پانی نیچے کی بہہ جائے اور ہاتھ جلدی خشک ہوجائیں
- ہاتھوں کو ہوا میں خشک ہونے دیں ٬ تولیے یا کسی دوسرے کپڑے سے ہرگز صاف نہ کریں
- جگہ کی صفائی
- اس بات کا یقین کرلیں کہ زچگی کے وقت حاملہ کے اردگرد کی جگہ صاف ہو اور زچگی کی جگہ پر صاف چادر یا پلاسٹک شیٹ بچھی ہوئی ہو۔
- سامان کی صفائیاں اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ:
- ناڑو کاٹنے کےلیے نیا بلیڈ موجود ہو۔
- نوزائیدہ کی آنکھیں صاف کرنے کےلیے صاف روئی موجو د ہو۔
- ناڑو باندھنے کےلیے صاف دھاگے اور منہ اور ناک صاف کرنے کےلیے صاف ململ کے ٹکڑے موجودہوں۔
محفوظ زچگی کےلیے تین صفائیوں کا خیال رکھیں۔