صحت کی دستک/محفوظ زچگی کےلئے ضروری انتظامات

  1. ماں اور آنے والے بچے کی تیاری
    • ممکن ہوتو نہالیں ٬ صاف کپڑے پہنیں ٬ پیشاب پاخانہ کرلیں۔
    • شرمگاہ سے غیر ضروری بال صاف کریں اور اچھی طرح صابن اور پانی سے دھوکر خشک کرلیں۔
    • بچے کےلیے مناسب کپڑے اور لپیٹنے کےلیے چادر کا انتظام کریں۔
  2. کمرے کی تیاری
    • کمرہ ہوا دار ہونا چاہئے اور اس میں بجلی لالٹین یا موم بتی سے روشنی کا انتظام ہونا چاہئے۔
    • کمرے کو صاف کریں۔
    • ایک صاف بستر یا چار پائی تیار کریں۔
    • پانی ابالنے کا انتظام کریں چولھا اور بڑی پتیلی (دو کلو والی) تیار رکھیں۔
    • گندگی پھینکنے کےلیے ٹوکری یا لفافہ تیار رکھیں۔
  3. سامان کی صفائی
    دائی ٬ حاملہ ٬ لیڈی ہیلتھ ورکر اور گھر کے اور ذمے دار افراد مل کر دائی کٹ میں موجود اشیائ کا جائزہ لیں اور کٹ کو مکمل کرلیں۔ کٹ میں مندرجہ ذیل اشیائ شامل ہیں۔
    • ناڑو کاٹنے کےلیے نیا بلیڈ
    • دھاگے٬ روئی اور ململ کے ٹکڑے
    • صابن
    • پلاسٹک شیٹ

محفوظ زچگی کےلیے آنے والے بچے کے مناسب کپڑے٬ کمرے اور زچگی کے ضروری سامان اور دائی کٹ کا انتظام /تیاری پہلے سے کرکے رکھیں۔