صحت کی دستک/نوزائیدہ کی دیکھ بھال
- پیدا ہوتے ہی بچے کو فوراً صاف کپڑے سے خشک کریں۔
- پھر دوسرے صاف خشک کپڑے میں اسے لپیٹ دیں۔
- صاف کپڑے یا صاف روئی کی مدد سے فوراً بچے کی ناک اور منہ صاف کریں تاکہ اسے سانس لینے میں آسانی ہو۔
- دیکھیں کہ بچہ صحیح سانس لے رہا ہے اور اس کی رنگت گلابی ہے۔ اگر نہیں تو:
- فوراً بچے کی ناک اور منہ سے رطوبت صاف کریں ۔ اگر پھر بھی سانس نہ آئے تو:
- مصنوعی سانس کا عمل شروع کریں۔
- بچے کو فوراً ماں کے ساتھ لٹائیں تاکہ بچہ گرم رہے۔
- جس کمرے میں بچہ موجود ہو موسم کے مطابق اس کمرے کو گرم رکھیں۔
- بچے کو فوراً ماں کا دودھ شروع کرائیں۔
- پیدائش کے پہلے چھ گھنٹے تک بچے کو نہ نہلائیں
- ناڑو کو وقفے وقفے سے خون کے اخراج کےلیے چیک کریں
- ناڑو کے سرے پر کچھ نہ لگائیں۔
بچے کو گرم رکھیں اور پیدائش کے چھ گھنٹے تک نہ نہلائیں۔