صحت کی دستک/نوزائیدہ کے حفاظتی ٹیکے اور نشو ونما کی جانچ
- حفاظتی ٹیکہ جات سے بچے سات مہلک بیماریوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں
- ان میں معذوری اور شرح اموات کم ہوجاتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکے بچے کے جسم میں بیماری سے مقابلہ کرنے کی طاقت کو بڑھادیتے ہیں
- شیڈول کے مطابق ٬ بچے کی پیدائش پر بی سی جی کا ٹیکہ اور پولیو کے قطرے دئیے جاتے ہیں۔
- پھر بچے کو 9مہینے کی عمر تک مزید چار دفعہ 10,6اور 14ہفتے کی عمر میں بیماریوں سے بچاؤکے ٹیکے دئیے جاتے ہیں۔
- آپ اپنے بچے کو سرکاری گشتی ٹیم یامرکز صحت سے حفاظتی ٹیکے لگواسکتے ہیں۔
- یہ ٹیم آپ کے علاقے میں باقاعدہ طور پر مختلف وقفوں سے آئے گی۔
- اس کے علاوہ آ پ حفاظتی ٹیکے کسی پرائیویٹ ڈاکٹر سے بھی لگواسکتے ہیں۔
- آپ اپنی مرضی کے مطابق اوپر بتائی ہوئی کسی بھی سہولت سے فائدہ اٹھاکر حفاظتی ٹیکے لگا سکتے ہیں ۔
- پہلاٹیکہ لگواتے وقت اپنے بچے کےلیے حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ لینا ضرور یاد رکھیے
- اس کارڈ سے آپ کو صحیح تاریخوں پر باقی ٹیکے لگوانے میں مدد ملے گی۔
- ہر بار ٹیکہ لگوانے کےلیے کارڈ ساتھ لائیں۔
نشوونما کی جانچ
- بچے کی صحت کا اندازا ا س کے وزن کرنے سے آسان ہوجاتا ہے کہ :
- بچہ اپنی عمر کے لحاظ سے صحت مند ہے یا کمزور ۔
- اسے اپنی عمر کے لحاظ سے غذاکی پوری مقدار مل رہی ہے یا کم یا بالکل نہیں مل رہی۔
- ہر ماہ وزن کرنے سے ماؤں کو اپنے ساتھ شریک کرنے کا موقع ملتا ہے۔
- جب ماں اپنے بچے کا وزن ہر ماہ بڑھتے دیکھتی ہے تو خوش ہوتی ہے۔
بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں اور تین سال کی عمر تک باقاعدگی سے وزن کروائیں۔