فہرست اخبارات ہند
فہرست اخبارات ہند اس میں تمام ہندوستان کے ہر زبان کے (640) اخبارات اور رسالجات کا نام مع مقام۔ زبان، میعادِ اشاعت۔ اغراض و مقدارِ قیمت وغیرہ ضروری امور سمیت درج ہیں 1904ء کارخانہ پیسہ اخبار کے خادم التعلیم سٹیم پریس لاہور میں منشی محمد عبدالعزیز مینجر کے اہتمام سے طبع ہوئی۔
صفحہ نمبر 1
ترمیمفہرست اخبارات ہند بعض اوقات اہل ملک کو کوئی اخبار خریدنے کے لیے اپنے مطلب کا اچھا اخبار یا رسالہ انتخاب کرنے کے واسطے اور بعض اوقات سوداگروں کو اخبارات میں اشتہار دینے کے لئے یا عوام الناس کو ملک کے اخبارات کی واقفیت پیدا کرنے کے لیے ہندوستان میں ہر زبان میں چھپنے والے اخبارات کی فہست کی ضرورت پڑتی ہے مگر ایسی مستقل فہرست کہیں نہیں ملتی۔ خریداران پیسہ اخبار نے بارہا مجھے دریافت کیا۔ کہ اخبارات کی فہرست کہاں سے ملسکتی ہے۔ اور متواتر میں نے اُنہیں بتلایا ہے کہ یا تو تھیکر ڈائریکٹری جس کی قیمت چھبیس روپے ہیں۔ ایسی فہرست انگریزی میں چھپتی ہے۔ اور یا کارخانہ پیسہ اخبار کی نادر جنتری بابت 18ءۓ میں اخبارات کی فہست اُردو میں چھپی تھی۔ کہ جس کی قیمت ایک روپیہ ہے۔اس لئے میں نے ارادہ کیا ۔ کہ ایک جدید فہرست اخبارات ہند اُردو میں چھاپی جائے کہ جس سے اخبار کا نام مقام پتا نشان زبان قیمت اور مقصد معلوم ہوسکے۔ چنانچہ یہ چند اوراق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امید ہے۔ یہ خدمت حسب اطمینان ناظرین انجام دے سکینگے۔ کیونکہ ان میں بڑی احتیاط سے اخبارات و رسالہجات کے نام درج کرنے کی کوشش کیگئی ہے۔ اور اگر اسے کبھی دوبارہ چھپنے کا موقع ملا۔ تو اس میں مختلف اخبارات کی عمر اور مالک یا منیجر کا نام بھی لکھنے کی کوشش کیجائیگی۔ ہندوستان میں اخبار نویسی کی حالت آج کل عجیب انقلاب کی ہے۔ جیسا کہ ہر ملک میں تہذیب کی ابتدائی حالت میں ہوتا ہوگا۔ اخبارات بہت کم سرمایہ سے جاری کیے جاتے ہیں۔ معمولی لیاقت اور تجربہ کے آدمی بلا کسی خاص اصُصول کے عموماً اخبار جاری کرتے ہیں۔ اس لئے اخبارات کامیاب کم ہوتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے ۔ کہ اُن کی عمر لمبی نہیں ہوتی۔ ممکن ہے کہ ایک اخبارجو آج جاری ہے۔ کل خاموشی سے بند ہ جائے۔ ایک نیا اخبار پرسوں جاری ہو جائے۔ اور دس بیس برس کے جاری اخبارا کا ہمپلہ سمجھا جائے۔ اور ایک تیسرا اخبار جو دس پانچ سال سے بند تھا۔
صفحہ نمبر 2
ترمیمیکایک دوبارہ یا سہ بارہ جاری ہو جائے۔ جبکہ ملک کے اخبارات کی یہ حالت ہے تو ان کی ایسی فہرست تیار کرسکنا کہ جو ہر لحاظ سے مکمل ہو بہت مشکل ہے، چنانچہ منسلکہ فہرست میں کہ جس کے مکمل کرنے کی ہر طرح سے کوشش کی گئی ہے؛ ممکن ہے۔ بعض اخبارات جو بند ہیں وہ جاری دکھائی گئے ہوں، اور چند دوسرے جو بھی جاری ہوئے ہیں یا دیر سے جاری ہیں مگر مشہور نہیں ہیں اُن کے نام درج نہ ہوسکے ہوں، تاہم بہیئت مجمموعی سے مکمل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ محبوب عالم نومبر سن 1903ء
صفحہ نمبر 3
ترمیمالف ابزرور۔ (انگریزی): بیرون دہلی دروازہ لاہور سے ہر بدھ اور ہفتہ کے روز شائع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ برٹش انڈیا کے 12 روپے۔ برٹش انڈیا سے باہر ایک پونڈ۔ مقصد مسلمانوں کی ترقی اور بہبود۔
اُیا ہرا (بنگالی): راجہ نوبو کرشن سٹریٹ کلکتہ سے ماہوار شائع ہوتا ہے۔ قیمت دو روپیہ سالانہ۔ اس میں کہانیاں، نظمیں، علمی اور سائنٹفک مضامین ہوتے ہیں۔
اپربرہماگزٹ (انگریزی): مانڈلے سے ہر شام کو شائع ہوتا ہے۔ قیمت ماہوار تین روپے، بلا محصول۔ مقصد کونسرویٹیو خبریں۔
اُنیازلویز (ہندی): الہاری پریس بنارس شہر سے شائع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ دو روپیہ پیشگی۔ خالص قومی، مذہبی اور عموماً افسانے بھی اس میں درج ہوتے ہیں۔
اتفاق (اُردو): ساڈھورہ سے ہر مہینے میں چار بار شائع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ عوام سے تین روپیہ۔ مقاصد عام خبریں اور مختلف واقعات۔
اچکنی رینپگ: مقام گاروتوا (واقع کوہ کارو آسام) سے ماہوار شائع ہوتا ہے۔ چندہ چار آنے۔ مقاصد: مذہبی اور تعلیمی۔
اُچتیا وکتا۔ (ہندی): کلکتہ سے پانزدہ روز شائع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ تین روپے۔ مع محصول ڈاک۔ مقاصد:۔ قومی، ملکی اور مذہبی۔
اخبار اسلام (گجراتی): بمبی سے روزانہ شائع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ چار روپیہ۔ مقصد:۔ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت وغیرہ۔
اخبار انجمن ہند (اُردو): لکھنؤ سےہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔ سالانہ چندہ دس روپے۔ محصول ڈاک 12 آنے۔ مقصد:۔ سوشل اور مارل
صفحہ 4
ترمیماخبار دارالسلطنت و اردو گائیڈ (اردو) 1881ء سے ہر جمعرات کو نمبر 16 دھرم ٹالہ لین۔ کولوٹولہ کلکتہ سے شائع ہوتا تھا۔ (اب کچھ عرصہ سے بند ہے۔ چندہ سالانہ 6روپے۔ مقصد حکمرانوں اور رعایا کے درمیان اچھے خیالات پھیلانا۔ اخبار سرِرشتہ تعلیم اودہ۔ 'ایجوکیشنل گزٹ“ (اردو) ہرمہینے کی پہلی تاریخ کو نوِل کشور پریس لکھنو سے شائع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ ایک روپیہ دو آنے۔ مقاصد :مضامین مفید۔ صیغہ تعلیم کے قواعد اخبار سوداگر سماچار بمبئی (گجراتی) بمبئی سے سوائے اتوار کے ہر روز شائع ہوتا ہے۔ چند:۔ لوکل خریداروں کے لیے 10روپیہ اور بیرونی خریداروں کے لیے 16 روپے 13 آنے۔ مقاصد:۔ تجارتی اور عام تعلیم اخبار عام۔ (اُردو) 1871 سے شہر لاہور سے روزانہ اور ہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔ سالانہ چندہ:۔14 روپیہ۔ ہفتہ وار دو روپے 8 آنے۔ مقاصد پولیٹکل، سوشل اور عام خبریں۔ اخبار قیصری۔ (اُردو) جالندھر شہر سے ہفتہ وار شائع ہوتا تھا۔(کچھ عرصہ سے بند ہے) چندہ:۔18 روپیہ، 8 روپے۔ اور 4 روپے 13 آنے۔ مختلف مدارک کے خریداروں کے لیے۔ مقصد:۔ مضامین۔ خبریں اور نوٹ اخبار ہفتہ وار۔ (اُردو) ہرہفتہ کو لاہور سے شائع ہوتا تھا۔ (اب چار پانچ سال سےبند ہے) سالانہ چندہ پانچ روپے۔ مقصد تعلیمی اور تجارتی ترقی ارکان ٹائمز۔ (انگریزی) اکیاب آرفن پریس اکیاب سے ہر سہ شنبہ پنشنبہ اور شنبہ کو شائع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ لاوکل خریداروں سے 16 اور بیرونجات کے خریداروں سے 18 روپے ہے۔ اس کا مقصد عام خبروں کا بہم پہنچانا ہے۔ ارکان نیوز۔ (انگریزی) اکیاب سے ایک روپیہ ماہوار چندہ پر شائع ہوتا ہے۔ اردو اخبار (اردو) ہر انگریزی مہینے میں 4 دفعہ لاہور سے شائع
صفحہ 5
ترمیمصفحۃ 5 ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ ایک روپئہ 8 آنے۔ مقاصد:۔ ملکی اور عام مضامین اور خبریں اردوئے معلیٰ (اُردو) علی گڑھ سے ہر انگریزی مہینے کی پہلی تاریخ کو شائع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ مع محصول 4 روپے۔ مقاصد:۔ لٹریچری۔ تاریخی۔ علمی۔ اخلاقی وغیرہ مضامین اور اُردو لیٹریچر کی ترقی۔ اروڑبنس پرکاش (اُردو) لاہور سے ماہوار شائع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ ایک روپیہ ہے۔ مقصد:۔ سوشل ریفارم۔ آرہ (انگریزی) نمبر 10 ہٹینگر سٹریٹ کلکتہ۔ ہر مہینے کی سولھویں تاریخ کو شائع یوتا ہے۔ چندہ سالانہ 3 روپے 8 آنے۔ مقصد۔ آرمنیئں لٹریچر اور پالٹکس (ملکی معاملات) پر بحث۔ آریہ (انگریزی) مدراس سے ہر مہینہ کے آخری ہفتے میں شائع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ تین روپے۔ مقصد:۔ مذہب فلسفہ علم ادب اور سائنس کی ترقی۔ آریہ پترا۔(اُردو) آریہ سماج آرفنج(یتیم خانہ) بریلی سے ہر مہینے کی 30 تاریخ کو شائع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ ایک روپیہ 14 آنے۔ آریہ سماج آفنیج کو چندہ دینے والوں کو یہ رسالہ مفت دیا جاتا ہے۔ مقاصد:۔ مذہبی۔ سوشل ۔ اخلاقی وغیرہ۔ آرمی نیوز (اُردو) ہر دوشنبہ کو شہر لودیانہ سے شائع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ ہندوستان۔ برہما۔ عدن و بلوچستان میں معمولی کاغذ پر تین روپے چار آنے ممالک غیر سے اعلیٰ کاغذ پر 4 روپے چار آنہ۔ مقاصد:۔ صنعت و حرفت۔ زراعت فوجی اور سول خبریں۔ وغیرہ۔ آریہ پترکا (انگریزی) لاہور سے ہر ہفتے کی شام کو شائع یوتا ہے۔ سالانہ چندہ پانچ روپے۔ مقاصد مذہبی۔ سوشل اور اخلاقی وغیرہ۔ آریہ پربھا۔ (بنگالی) میمن سنگھ سے ماہوار شایع ہوتا ہے۔ قیمت فی کاپی چھ آنے ہے۔ مقصد:۔ ہندوستان قدیم کی عظمت اور مشاقی فنون کو بالتشریح بیان کرنا۔ آریہ درپن (اردوو ہندی) شاہجہانپور سے ماہوار شایع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ 2 روپئے۔ یہ ایک مذہبی اور سوشل رسالہ ہے۔ اور اہل ہنود کی شادی بیوگان
صفحہ 6
ترمیمکے مسئلہ کا موئید۔ آریہ دھرم پرکاش (گجراتی) بمبئی سے ماہوار شایع ہوتا ہے چندہ سالانہ ایک روپیہ آٹھ آنے ہے۔ مقصد ہندو دھرم کووید کے مطابق ظاہر کرنا۔ آریہ سماچار(اُردو) میرٹھ سے ہر مہینے کے آخیر میں شایع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ ایک روپیئہ 14 آنے۔ آریہ سماج ک ے اصول اور ویدک کی صداقت کو ظاہرو ثابت کرنا آریہ ورت (ہندی) رانچی سے ہر ہفتے کو شایع ہوتا ہے۔ چندہ تین روپے آٹھ آنے سالانہ۔ مقصد:۔ مذہبی۔ سوشل۔ مارل۔ وغیرہ وغیرہ۔ آزاد (اردو) لاہور سے ماہوار شایع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ اعلٰے کاغذ دو روپے۔ معمولی کاغذ ایک روپیہ۔ مقاصد:۔ علمی۔ اخلاقی ۔ اور تاریخی مضامین اُڑیہ اینڈ نباسمبند (اُڑیہ) بالاسور سے ہر بدھ کو شایع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ دو روپئے۔ مقصد:۔ پالیٹکس وغیرہ۔ آسام (آسامی اور انگریزی) گوہٹی سے شایع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ تین روپے ہے۔ مقصد:۔ آسامی علم ادب کو بڑھانا اور رعایا کے حالات سے گورنمنٹ کو آگاہ کرنا۔ آسام سول لسٹ۔ ہر چار ماہی بعد شائع ہوتا ہے۔ قیمت ایک روپیہ ہے۔ آسام گورنمنٹ گزٹ۔ ہر ہفتہ کو آسام سیکریٹریٹ شلانگ سے انگریزی۔ بنگالی اور آسامی زبانوں میں چھپ کر شایع ہوتا ہے۔ سالانہ چند مع محصول نو روپے۔ اسائلیم پریس المینک ڈائرکٹری اینڈ کمپینڈئیم آف انٹیلیجنس:۔ (انگریزی) ہر جنوری کے پہلے ہفتے میں مونٹ روڈ مدراس سے شایع ہوتا ہے۔ چندہ پانچ سے سات روپے فی کاپی (جلد کے مطابق) مقاصد:۔ ہر قسم کی واقفیت بہم پہنچانا۔ اشتسن گہریدے یابھاگوت (سنسگرت) پانچ کاٹؤلی اسٹریٹ
صفحہ 7
ترمیمکلکتہ سے شایع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ بارہ روپے۔ مقصد:۔ آیورویدک طریقہ سے ادویات کے استعمال پر بحث وغیرہ۔ اسوئیررس اینڈ ٹریولرس گزٹ (انگریزی) تیرہ۔ڈیوڈ جوزف لین کلکتہ سے ہفتہ وار شایع ہوتا ہے۔ قیمت:سالانہ پانچ روپے ہے۔ مقصد۔: ؐمحققوں اور سیاحون کے انٹرسٹ کو ترقی دینا۔ آصف الاخبار۔ (اُردو) دہلی سے ہفتہ وار شایع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ عوام سے تین روپیہ، مستند شعرائے سے دوروپے آٹھ آنے مقاصد: مغربی اور مشرقی تاریخی مضامین۔ ملکی اور سوشل معاملات۔ اخلاقی۔ انگریزی فسانوں کے تراجم وغیرہ۔ اصلا (اُردو) ماہوار رسالہ کجھوہ سے شایع ہوتا ہے۔ اغارض مذہبی اسلامی۔ خصوصاً اہل تشیع کی تائید۔ قیمت ۔۔ آفتاب پنجاب اور خالصہ پرکاش: سر سوموار کو لاہور سے اُردو میں شایع ہوتا تھا (کچھ عرصے سے بند ہے) سالانہ چندہ تین روپے ہے۔ مقاصد: خبریں پولیٹیکل اخلاقی اور سوشل آفتاب ہند (اُردو) شہر جالندہر سے ہفتہ وار شایع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ بمع محصول ڈاک تین روپے۔ رؤسا سے بارہ روپے۔ مقصد عام خبریں اور مضامین افسانہ (اردو) ہر انگریزی مہینے کی پہلی تاریخ کو حیدر آباد دکن سے شایع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ تین روپے۔ سکہ انگریزی و تین روپے آٹھ آنے سکہ حالی۔ مقصد:۔ انگریزی ناولوں کا ترجمہ سلسلہ وار شایع کرنا۔ افضل الاخبار۔ دہلی سے ہفتہ وار اردو میں شایع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ تین روپے۔ مقاصد پولیٹیکل اور سوشل مضامین اکسپرس (انگریزی) قیصر باغ لکھنئو سے ہر جمعرات کو شایع ہوتا ہے۔ سالانہ چندہ چھ روپے۔ لوکل اور آٹھ روپے مفصلات۔ مقصد:۔ بی آئی ۔ ایسوسی ایشن اودہ کے تعلقداروں کا آرگن۔
صفحہ 8
ترمیماکسچینج پرائیس کرنٹ مارکٹ رپورٹ (انگریزی) بمبئی سے ہر ہفتہ شایع ہوتی ہے۔ چندہ سالانہ گیا روپے دس آنے۔ فی کاپی چار آنے مقاصد:۔ عام سوداگری خبریں اور نرخ وغیرہ آگرہ اخبار (اُردو) آگرہ سے ہفتہ وار شایع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ بارہ روپے۔ مقصد:۔ خبریں اور لٹریچر (علم و ادب) اگرہ اڈورٹائیزر اینڈ ایجوکیشنل ہیرلڈ چند پانچ روپے سالانہ مع محصولڈاک۔ مقصد:۔ تعلیمی۔ اشتہارات کا عمدہ ذریعہ ہے۔ آگرہ کالج میگزین۔ (انگریزی) ہر مہینے کے اخیر میں آگرہ کالج سے شایع ہوتا ہے۔ چندہ سالانہ۔ کالج کے طلباء کے لیے ایک روپیہ۔ اور عوام کےلیے ایک روپیہ آٹھ آنے۔ مقاصد:۔ تعلیمی اور علمی۔ یہ اخبار کالج اور اُک کے طلباء کے لیے مخصوص ہے۔ آگرہ کمرشل میسنجر۔ (انگریزی) ہر مہینے کی پانچویں اور بیسیویں تاریخ کو پرتاب پور چھاؤنی سے شایع ہوتا ہے۔ سالانہ چندہ دو روپے ہے۔ مقصد مذہبی۔ تجارتی اور اخلاقی وغیرہ وغیرہ آگرہ گائیڈ اینڈ ڈائرکٹری (انگریزی) آگرہ سے شایع ہوتا ہے چندہ آٹھ آنے۔ یا ایک شلنگ۔ مقصد:۔ آگرہ اور اُس کے باشندوں اور بیرونی تاگروں اور ساداگروں کے متعلق دلچسپ واقفیت بہم پہنچانا۔ آگرہ میڈیکل جرنل۔ انگریزی اور اُردو میں وکٹوریہ پریس آگرہ سے ماہوار شایع ہوتا ہے۔ سالانہ چندہ دو روپے چار آنے۔ مقاصد:۔ جراحی دایہ گری اور حفظان صحت وغیرہ۔ الاحسان (اردو) ہر اسلامی مہینے میں ایک بار قصبہ کٹرا ضلع الہٰ باد سے شایع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ دو روپے پیشگی۔ مقاصد:۔ تصوف اور اخلاق کے متعلق مضامین۔ البدر: (اُردو) ہر جمعہ قادیان سے شایع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ ہندوستان میں دو روپے چھ آنے، ہندوستان سے باہر تین روپے چھ آنے۔ معتقدیان
صفحہ 79
ترمیمشائع ہوتا ہے۔ قیمت فی کاپی آٹھ آنے۔ سالانہ پانچ روپے۔
و وائس آف انڈیا (انگریزی): بمبئی سے ہر ہفتے کو شائع ہوتا ہے۔ قیمت چھ روپے سالانہ۔ مقصد: ہندوستان کے دیسی اخبارات سے ضروری مضامین اقتباس کرنا وغیرہ۔ وچار ریفلکش (مرہٹی): دباردار بمبئی سے ماہوار شائع ہوتا ہے۔ قیمت سالانہ گیارہ آنہ مع محصول۔ مقصد: مشرقی لٹریچر، فلسفہ، آرٹ، سائنس اور پالیٹکس وغیرہ۔