ضابطہ کتاب ترمیم

اس کتاب کا ضابطہ صرف اتنا ہی کہ یہ کتاب افادہ عامہ کے لئے ہے۔ جو دوست اس سے مستفید ہونا چاہیں یا اس میں اضافہ و تدوین وغیرہ کر کے اسے بہتر بنانا چاہیں، انہیں ایسا کرنے کی پوری اجازت ہے۔ البتہ وہ اس کتاب کا ترمیم شدہ ایڈیشن القلم کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ نیز القلم کے واٹر مارک کو برقرار رکھیں گے یا کم از کم بطور ناشر القلم ریسرچ لائبریری کا ذکر کریں گے۔ القلم ریسرچ لائبریری پروجیکٹ میں ہمارا ساتھ دیں

القلم ریسرچ لائبریری کے رضاکار بنیں !! ترمیم

اردو ادب کو انٹرنیٹ پر ایک منفرد مقام دلانے اور اسے دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں ہمیں ضرورت ہے ایسے رضاکاروں کی جو اپنی زبان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں جو اپنی زبان کا حق ادا کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں مل رہا ہمارا ساتھ دیں آپ ا پنی شائع شدہ یا غیر شائع شدہ کتابیں ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ برقی کتاب یا ای بک کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کم از کم سو صفحات کی کتاب ہی تیار کریں۔ بیس پچیس غزلوں نظموں یا پانچ سات افسانوں یا مضامین کی بھی ای بک تیار کی جا سکتی ہے۔ یا ایک بڑی کتاب کی دو تین مختصر ای بکس بنا کر برقی اشاعت (ای پبلشنگ) کی جا سکتی ہے۔۔ اپنی کتابوں کی سافٹ کاپی (کمپیوٹر فائل) ان پیج یا اردو تحریر۔ ورڈ یا ٹیکسٹ (یو ٹی ایف۸) فارمیٹ میں ہمیں ای میل کریں۔