ملا صاحب کا لاجواب نصیحت نامہ
گزشتہ صفحہ: نیکی کا بدلہ بدی
اہل دربار نے ملا کو خفیف کرنے اور بادشاہ کی نظروں سے گرا دینے کے لیے یہ تجویز کہ کہ ہر ایک درباری اپنی اپنی تصنیف پیش کرے۔ ملا صاحب کو اس وقت خبر کی جب ایک دن تصانیف پیش کرنے میں باقی تھا، ملا بہت گھبرائے کہ اب بھانڈا پھوٹنے والا ہے۔ مگر تھے گرگِ باراں دیدہ۔ بیٹھے، اور اس وقت اٹھےجب جنگ مہملات المعروف بہ النامہ تیار کر لیا۔ دربار میں آئے اور اس شان سے آئے گویا دستارِ فضیلت انہی کے سر رہے گی۔ اور واقعی بات بھی ایسی ہی ہوئی۔ النامہ جو حکمت و نصیحت کا ایک مخزن اور گنجینہ ہے، ناظرین کی تفریح طبع کے لیے درج ذیل ہے۔
اگلا صفحہ: گنجینۂ نصیحت و حکمت (یعنی النامۂ ملا دوپیازہ)
رجوع بہ فہرست مضامین: سوانح عمری ملا دوپیازہ